پاکستان

پشاور: الیکشن ٹریبونل کا فریقین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے اشتہار دینے کا حکم

عدالت نے پی کے 71 سے پی ٹی آئی آزاد امیدوار محمود جان کے کیس میں الیکشن کمیشن سے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا

الیکشن ٹریبونل نے انتخابی نتائج کے خلاف دائر درخواستوں میں فریقین کی حاضری یقینی بنانے کے لئے اشتہار دینے کے احکامات جاری کردیے۔

ڈان نیوز کے مطابق پشاور الیکشن ٹریبونل میں انتخابی نتائج کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، سماعت الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس شکیل احمد نے کی۔

دوران سماعت الیکشن ٹریبونل نے فریقین کی حاضری یقینی بنانے کے لئے اشتہار دینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اشتہار دیا جائے تاکہ تمام فریقین کی حاضری یقینی بنائے جائے۔

عدالت نے پی کے 71 سے پی ٹی آئی آزاد امیدوار محمود جان کے کیس میں الیکشن کمیشن سے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا۔

الیکشن ٹریبونل آرڈیننس کیخلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور

الیکشن ٹریبونل نے لاہور کے حلقہ این اے۔128 کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا