پاکستان

کراچی: 9 گھنٹوں میں پراسرار طور پر 10 افراد کی لاشیں ملنے کا انکشاف

کراچی میں اتوار کے روز صبح سے شام تک محض 9 گھنٹوں کے دوران 10 افراد کی لاشیں ملی ہیں، تمام افراد نشئی کے عادی ہیں، ریسکیو حکام

کراچی کے مختلف علاقوں سے 9 گھنٹوں کے دوران پراسرار طور پر ہلاک ہونے والے 10 افراد کی لاشیں ملیں جہاں ممکنہ طور پر تمام افراد نشے کے عادی تھے۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں اتوار کے روز صبح سے رات تک محض 9 گھنٹوں کے دوران 10 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پراسرار طور پر ہلاک تین افراد کی لاشیں لیاری لاشاری محلہ کے ایم سی گراؤنڈ کے فٹ پاتھ سے ملیں۔

اس سے قبل گولیمار، جہانگیر روڈ، لانڈھی کی گودام چورنگی، ڈیفنس کے فیز7، اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 15 اور خمیسو گوٹھ سے مجموعی طور پر سات افراد کی لاشیں ملیں۔

حکام کے مطابق تمام لاشیں نشے کے عادی افراد کی ہیں جنہیں سردخانوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

کسی لاش کی بھی اب تک شناخت نہیں ہوسکی۔