دنیا

روس کا یوکرین پر فضائی حملہ، 3 افراد ہلاک، توانائی کا انفرا اسٹرکچر تباہ

روسی فوج نے یوکرین کے شہر خارکیف میں گائیڈڈ بموں سے حملہ کیا، حملے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، یوکرینی حکام کا الزام

روس کے یوکرین پر فضائی حملے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ یوکرین کا توانائی کا انفرا اسٹرکچر بھی تباہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق یوکرینی حکام نے کہا کہ روسی فوج نے یوکرین کے شہر خارکیف میں گائیڈڈ بموں سے حملہ کیا، حملے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق روسی فوجیوں نے ایک اور حملے میں پاور گرڈ کو نشانہ بنایا جس سے توانائی کی تنصیبات تباہ ہو گئیں۔

حکام نے بتایا کہ حملے کے بعد جنوبی مغربی علاقے میں مکمل بلیک آؤٹ ہے جب کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اتحادیوں سے مدد کرنے کی اپیل کردی۔

سوات: توہین مذہب کے الزام میں شہری کے قتل کے 14 ملزمان گرفتار

ٹی 20 ورلڈکپ میں ایک اور اپ سیٹ، افغانستان نے تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا کو شکست دے دی

دوسرے شوہر ہمایوں سعید سے کم عمر ہیں،اس لیے انہیں آپا کہنے سے روک دیا، بشریٰ انصاری