پاکستان

اسلام آباد: مبینہ پولیس مقابلے میں 3 کار چور ہلاک، ملزم خاتون زخمی حالت میں گرفتار

کار چوروں کی اطلاع پر اسلام آباد پولیس نے ناکہ بندی کررکھی تھی، پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نےاہلکاروں پرفائرنگ شروع کردی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس سے مبینہ مقابلہ میں کار چوری میں ملوث 3 ملزمان ہلاک ہو گئے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق مبینہ پولیس مقابلہ اسلام آباد کے کشمیر چوک میں ہوا، مقابلے کے دوران ملزمان کی ساتھی خاتون کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

کیپیٹل پولیس نے بتایا کہ کار چوروں کی اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کررکھی تھی، پولیس ذرائع کے مطابقپولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نےاہلکاروں پرفائرنگ شروع کردی۔

اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سےچوری شدہ گاڑی، اسلحہ اور گاڑیوں کی نمبرز پلٹس برآمد ہوئیں۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان اور گرفتار خاتون کے حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

سوات: توہین مذہب کے الزام میں شہری کے قتل کے 14 ملزمان گرفتار

ٹی 20 ورلڈکپ میں ایک اور اپ سیٹ، افغانستان نے تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا کو شکست دے دی

دوسرے شوہر ہمایوں سعید سے کم عمر ہیں،اس لیے انہیں آپا کہنے سے روک دیا، بشریٰ انصاری