پاکستان

پشاور سے کراچی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

کراچی جانے والی پرواز میں سوار مسافر نے 648 گرام آئس 2 بیگز میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، ترجمان ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس

ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پشاور ایئر پورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کراچی جانے والی پرواز کے مسافر سے 648 گرام منشیات آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا اور منشیات سمیت اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کردیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان اے ایس ایف نے بتایا کہ کراچی جانے والی پرواز میں سوار مسافر نے منشیات 2 بیگز میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

ترجمان کے مطابق تلاشی کے دوران ملزم کے بیگ سے بھاری مالیت کی 648 گرام منشیات آئس برآمد ہوئی، منشیات برآمد کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کو مزید تفیتیش اور قانونی کارروائی کے لیے منشیات سمیت اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کردیا گیا۔

کچھ ماہ اسکرین سے دور رہو تو لوگ بھول جاتے ہیں، حبا بخاری کا شکوہ

ٹی20 ورلڈکپ: سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے امریکا کو بآسانی شکست دیدی

’سی پیک سے متعلق انٹیلی جنس ناکامی‘، عمر ایوب کا آرمی چیف سے فارمیشن کمانڈرز کانفرنس بلانے کا مطالبہ