پاکستان

کوٹ ادو: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

پسند کی شادی کرنے پر مبینہ طور پر لڑکی کے والد، بھائی اور سابق شوہر نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور جوڑے قتل کردیا اور جائے وقوع سے فرار ہوگیا، پنجاب پولیس

پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں پسند کی شادی کرنے پر مبینہ طور پر لڑکی کے رشتے داروں نے فائرنگ کرکے جوڑے کو قتل کردیا جب کہ ریجنل پولیس افسر (آر پی او) ڈیرہ غازی خان نے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) مظفرگڑھ سے دہرے قتل کی واردات کی رپورٹ طلب کرلی۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس نے بتایا کہ لڑکی نے ایک سال قبل پہلے شوہر سے طلاق لینے کے بعد مقتول سے پسند کی شادی کی تھی۔

پولیس کے مطابق پسند کی شادی کرنے پر مبینہ طور پر لڑکی کے والد، بھائی اور سابق شوہر نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور جوڑے قتل کردیا اور جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔

واقعہ کی رپورٹ ملتے ہی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے دیہی مرکز صحت سنانواں منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے واردات کی تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کی کوشش شروع کردی۔

کچھ ماہ اسکرین سے دور رہو تو لوگ بھول جاتے ہیں، حبا بخاری کا شکوہ

ٹی20 ورلڈکپ: سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے امریکا کو بآسانی شکست دیدی

’سی پیک سے متعلق انٹیلی جنس ناکامی‘، عمر ایوب کا آرمی چیف سے فارمیشن کمانڈرز کانفرنس بلانے کا مطالبہ