پاکستان

پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کی نظربندی کے احکامات جاری، اڈیالہ جیل میں رکھا جائے گا

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے پی ٹی آئی رہنماؤں شہریار ریاض، کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر راجا، چوہدری امیر افضل اور تیمور مسعود اکبر کے نظر بندی کے احکامات جاری کیے۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی ) راولپنڈی حسن وقارچیمہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 4 مقامی رہنماؤں کی نظربندی کے احکامات جاری کردیے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے پی ٹی آئی رہنماؤں شہریار ریاض، کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر راجا، چوہدری امیر افضل اور تیمور مسعود اکبر کے نظر بندی کے احکامات جاری کیے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 15 روزہ نظر بندی کے احکامات تھری ایم پی او کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا جائے گا، پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظربندی کی سفارش محکمہ پولیس نے کی تھی۔

’سی پیک سے متعلق انٹیلی جنس ناکامی‘، عمر ایوب کا آرمی چیف سے فارمیشن کمانڈرز کانفرنس بلانے کا مطالبہ

ٹی20 ورلڈکپ: سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے امریکا کو بآسانی شکست دیدی

کچھ ماہ اسکرین سے دور رہو تو لوگ بھول جاتے ہیں، حبا بخاری کا شکوہ