پاکستان

بچوں کے دودھ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد

’یہ پاکستان کا نہیں بلکہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے‘، سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے بچوں کے دودھ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران فاروق ایچ نائیک نے موجودہ بجٹ کو آئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کا بجٹ نہیں ہے، پاکستان میں ہر آدمی کا بینک اکاؤنٹ نہیں، جب تک تمام افراد کے بینک اکاؤنٹ نہیں ہوں گے اس وقت تک معیشت کو دستاویزی شکل دینا مشکل ہے۔

اجلاس کے دوران خزانہ کمیٹی کے دیگر ارکان شیری رحمان اور انوشہ رحمان نے کہا کہ اسٹیشنری آئٹمز پر 10 فیصد اور ڈبوں کے دودھ اور بچوں کے دودھ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی حمایت نہیں کرتے۔

بعد ازاں، قائمہ کمیٹی خزانہ نے بچوں کے دودھ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد کردی۔

کراچی میں دودھ کی قیمت میں 20 روپے اضافہ

دودھ اور دہی کا استعمال ڈپریشن سے بچانے میں مددگار ثابت

کیا آپ دودھ کے یہ فوائد جانتے ہیں؟