دنیا

امریکا میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 شہری زخمی

امریکی ریاست آرکنساس میں فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے تاہم پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

امریکی ریاست آرکنساس میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایک گروسری اسٹور کے باہر پیش آیا، ملزم کی فائرنگ سے 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے تاہم پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزم کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں رواں سال فائرنگ کے 234 واقعات میں درجنوں افراد جان گنوا چکے ہیں۔

’سی پیک سے متعلق انٹیلی جنس ناکامی‘، عمر ایوب کا آرمی چیف سے فارمیشن کمانڈرز کانفرنس بلانے کا مطالبہ

ٹی20 ورلڈکپ: سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے امریکا کو بآسانی شکست دیدی

کچھ ماہ اسکرین سے دور رہو تو لوگ بھول جاتے ہیں، حبا بخاری کا شکوہ