پاکستان

پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر الیکشن کمیشن آفس کی سیکیورٹی سخت کردی گئی

الیکشن کمیشن کے داخلی راستے بند کردیے گئے، الیکشن کمیشن آفس میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی جانب سے احتجاج کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اطراف میں سیکیورٹی سخت کردی گئی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس اور ایف سی کے اہلکار الیکشن کمیشن آفس کے باہر تعینات کردیے گئے۔

اس کے علاوہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کے داخلی راستے بند کردیے گئے، الیکشن کمیشن آفس میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ نے آج الیکشن کمیشن کے خلاف پیدل مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

’سی پیک سے متعلق انٹیلی جنس ناکامی‘، عمر ایوب کا آرمی چیف سے فارمیشن کمانڈرز کانفرنس بلانے کا مطالبہ

ٹی20 ورلڈکپ: سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز نے امریکا کو بآسانی شکست دیدی

کچھ ماہ اسکرین سے دور رہو تو لوگ بھول جاتے ہیں، حبا بخاری کا شکوہ