پاکستان

خانیوال: بیٹے نے غیرت کے نام پر ماں اور 3 بہنوں کو قتل کر دیا

مریم نواز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل کبیر والا میں بیٹے نے غیرت کے نام پر ماں اور 3 بہنوں کو قتل کر دیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

خانیوال کی تحصیل کبیروالا کے نواحی علاقہ موضع اوکانوالا میں یہ اندوہناک واقعہ پیش آیا، جہاں 8 بہنوں کے اکلوتے بھائی نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنی والدہ اور تین بہنوں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا بتایا جا رہا ہے، اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ صدر کبیروالا کی بھاری نفری ڈی ایس پی کبیر والا سید اعجاز حسین بخاری اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسمٰعیل الرحمٰن کھاڑک موقع پر پہنچ گئے۔

ریسکیو 1122کی مدد سے لاشیں ٹی ایچ کیو کبیر والا منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

پولیس کی جانب سےجائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، دوسری جانب ڈی پی او خانیوال نے فرار قاتل کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

ڈی پی او خانیوال کا کہنا تھا کہ قاتل کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزم نے فائرنگ کر کرے ماں کو قتل کرنے کے بعد بہنوں کی بھی جانیں لے لیں اور فرار ہوگیا۔

دریں اثنا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

مریم نواز شریف نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ بیٹے کے ہاتھوں والدہ اور بہنوں کے قتل کے دلخراش واقعہ کی خبر پر انتہائی دکھ ہوا،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

اسموگ کے تدارک کا کیس، لاہور ہائیکورٹ کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں فوری بند کرنے کا حکم

بیرون ملک پناہ لینے والوں کے پاسپورٹ پر پابندی کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری، جواب طلب

فرسودہ نظام انصاف میں تبدیلی کیلئے بار کونسل سے تجاویز لیں گے، وزیر قانون