پاکستان

ادویات کی قیمتیں فارماسیوٹیکل کمپنیز کو مقرر کرنے کا اختیار لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

کابینہ نے ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار ڈریپ سے لے کر فارماسوٹیکل کمپنیز کو دے دیا ہے، عدالت نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے، درخواست

ادویات کی قیمتیں فارماسیوٹیکل کمپنیز کو مقرر کرنے کا اختیار لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور کے شہری محمد اسلم نے ماہر قانون ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی، جس میں وفاقی حکومت، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا کہ کابینہ نے ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار ڈریپ سے لے کر فارماسیوٹیکل کمپنیز کو دے دیا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے نگران حکومت کے فیصلے کی غیر قانونی تائید کی ہے، عدالت نے وفاقی کابینہ کو معاملے کا اَز سر نو جائزہ لینے کا حکم دیا تھا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کی واضح ہدایت کے باوجود نگران حکومت کے فیصلے کی تائید غیر آئینی ہے، فارماسیوٹیکل کمپنیز من مانے ریٹس پر ادویات فروخت کر کے عوام پر بوجھ ڈال رہی ہیں۔

استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار کمپنیز کو دینے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے۔

ملکی سلامتی، بقا کیلئے سب سے بڑا خطرہ روایتی بجٹ کا تسلسل ہے، فاروق ستار

سوات: توہین مذہب کے الزام میں مشتعل ہجوم نے شہری کو زندہ جلادیا، پولیس اسٹیشن بھی نذرآتش

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دے دی