بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9مئی کے تین مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 25جون کو ہو گی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر وکلا کو حتمی دلائل کے لیے طلب کر لیا۔
ڈان نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے نو مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔
عدالت نے فریقین کے وکلا کو حتمی دلائل کے لیے طلب کر لیا اور درخواستوں پر آئندہ سماعت 25 جون کو ہوگی۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور شادمان میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔