پاکستان

گلوکار ملکو کا نام پی این آئی ایل لسٹ میں شامل کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ملکو کا نام مارچ 2024 کو پی این آئی ایل لسٹ میں ڈالا گیا ہے، ملکو نے برطانیہ میں میوزک کنسرٹ کے لیے جانا تھا، درخواستگزار کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے، درخواست کا متن

گلوکار ملکو نے اپنا نام پرووشنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) میں شامل کرنے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق درخواست محمد اشرف عرف ملکو نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

گلوکار نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ ان کا نام مارچ 2024 کو پی این آئی ایل لسٹ میں ڈالا گیا ہے، ملکو نے برطانیہ میں میوزک کنسرٹ کے لیے جانا تھا، درخواستگزار کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میرا نام غیر قانونی طور پر پی این آئی ایل لسٹ میں ڈالا گیا ہے۔

گلوجار نے استدعا کی کہ عدالت درخواستگزار کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکالنے کا حکم دے۔

پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی کو غیر مسلح کرنے کیلئے اقوام متحدہ کی مدد کا خواہاں

برکس میں شمولیت کا مقصد اسلام آباد کو مضبوط معیشتوں کے ساتھ کھڑا کرنا ہے، مشاہد حسین

ٹی 20 ورلڈکپ: سپر ایٹ راؤنڈ کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی