پاکستان

راجن پور میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی

پنجاب پولیس کی ٹیم نے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک گھر پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی، پنجاب پولیس

پنجاب کے ضلع راجن پور کے علاقے جام پور میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کی ٹیم نے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک گھر پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی ۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

حکام نے بتایا کہ لاش کو ضابطے کی کارروائی اور زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن وائٹ بال ٹیموں کی کپتانی سے مستعفی

بلاول بھٹو کا وزیراعظم کو وفاقی بجٹ سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ

نصرت فتح علی خان کی اَن سنی میوزیکل ریکارڈنگز کا نیا البم 20 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا