پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کا صفائی مہم کے عملے کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان

صفائی مہم کی تمام ٹیموں کو شاباش جنہوں نے عوام کی مثالی خدمت کرکے ستھرا پنجاب کی نئی تاریخ لکھ دی، شدید گرمی میں عوامی خدمت قابل تعریف اور قابل فخر ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خصوصی صفائی مہم میں شامل عملے کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کردیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق اپنے پیغام میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے صفائی مہم کی تمام ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے عوام کی مثالی خدمت کرکے ستھرا پنجاب کی نئی تاریخ لکھ دی۔

انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں جس طرح آپ نے عوام کی خدمت کی، وہ قابل تعریف اور قابل فخر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں، میڈیا اور عوام کا بھی شکریہ جنہوں نے اداروں کا ساتھ دے اس مہم کو کامیاب بنایا۔

مریم نواز نے خصوصی صفائی مہم میں شامل عملے کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن وائٹ بال ٹیموں کی کپتانی سے مستعفی

بلاول بھٹو کا وزیراعظم کو وفاقی بجٹ سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ

نصرت فتح علی خان کی اَن سنی میوزیکل ریکارڈنگز کا نیا البم 20 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا