دنیا

جو بائیڈن نے امریکی شہریوں سے شادی کرنے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کیلئے شہریت کا راستہ کھول دیا

یہ نئی پالیسی امریکی شہریوں کے غیرقانونی طور پر امریکا میں مقیم شریک حیات کے لیے مستقل رہائش یا گرین کارڈ کے لیے درخواست کو آسان بنائے گی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی شہریوں سے شادی کرنے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کے لیے شہریت حاصل کرنے کا راستہ کھول دیا۔

وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق صدر جو بائیڈن نے امریکی شہریوں سے شادی کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کا اعلان کردیا۔

منگل کو اعلان کی گئی امیگریشن کی یہ نئی پالیسی امریکی شہریوں کے غیرقانونی طور پر امریکا میں مقیم شریک حیات کے لیے مستقل رہائش یا گرین کارڈ کے لیے درخواست کو آسان بنائے گی۔

اس اقدام سے تقریباً پانچ لاکھ جوڑوں اور ایسے 50 ہزاار بچوں کو فائدہ ہو گا جن کے والدین نے کسی امریکی شہری سے شادی کی ہو۔

وائٹ ہاؤس کی فیکٹ شیٹ کے مطابق، اس پالیسی سے استفادہ کرنے کا اہل ہونے کے لیے، کسی بھی تارکین وطن کے لیے ضروری ہے کہ وہ 10 یا اس سے زیادہ سال سے امریکا میں مقیم ہو اور 17 جون 2024 تک اس کی شادی قانونی طور پر کسی امریکی شہری سے ہو چکی ہو۔

ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی کی طرف سے تارکین وطن کی درخواست کے جائزے کے بعد منظور شدہ افراد کے پاس مستقل رہائش کے لیے درخواست دینے کے لیے تین سال کا وقت ہوگا۔

روسی صدر 2 روزہ اہم دورے پر شمالی کوریا پہنچ گئے

نوم چومسکی زندہ ہیں، اہلیہ نے تصدیق کردی

ٹی20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، قومی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی شروع