دنیا

بھارت: ویڈیو بناتے ہوئے لڑکی 300 فٹ کھائی میں گر کر ہلاک

بھارت میں 23 سالہ لڑکی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے لیے ویڈیو بنانے کی کوشش کے دوران 300 فٹ گہری کھائی میں گرنے سے ہلاک ہوگئی

بھارت میں 23 سالہ لڑکی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے لیے ویڈیو بنانے کی کوشش کے دوران 300 فٹ گہری کھائی میں گرنے سے ہلاک ہوگئی، گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہارشٹرا میں 23 سالہ لڑکی اپنے انسٹاگرام کے لیے ایک ویڈیو بنانے کی کوشش کررہی تھی، اس دوران گاڑی بے قابو ہوکر 300 فٹ گہری کھائی میں جاگری، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی پولیس نے بتایا ہے کہ مہاراشٹرا کے علاقے ہنومان نگر کی رہائشی 23 سالہ شیوتا دیپک ویڈیوبنانے کے لیے گاڑی میں بیٹھی، اور وہ گاڑی کو ریورس کرتے ہوئے ویڈیو بنانا چاہتی تھیں اور چند سیکنڈز بعد جب انہیں گاڑی روکنے کے لیے بریک دبانا تھا، لڑکی نے غلطی سے ایکسیلیٹر پر پیر رکھ دیا جس سے گاڑی بے قابو ہوکر پیچھے کھائی میں گری۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور انہوں نے فوری طور پر لڑکی کو نکال کر ہسپتال روانہ کیا، جہاں ڈاکٹرز نے شیوتا کی موت کی تصدیق کی۔

پولیس کے مطابق شیوتا دیپک گاڑی چلانے میں مہارت نہیں رکھتی تھیں، وہ صرف اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے لیے ویڈیو بنانے کے لیے اپنے دوست شوراج سنجے کے ہمراہ دتہ دھام مندر کے قریب پہنچی، گاڑی چلاتے وقت شیوتا کے25 سالہ دوست گاڑی سے کچھ فاصلے پر ویڈیو بنانے میں مصروف تھے۔

مداح کی جانب سے درفشاں سلیم کو بوسہ دینے کی ویڈیو وائرل

اداکارہ مہربانو کی بھارتی گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل

ماہرہ خان کی طرف شائقین کی جانب سے چیزیں پھینکنے کی ویڈیو وائرل