پاکستان

بجٹ میں صحت، تعلیم کیلئے غیر معمولی وسائل مختص کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

گورننس کی بہتری سےعوامی مسائل کاحل ممکن ہے، محدود دستیاب وسائل بھی بد عنوانیوں کی نظر ہو جاتے ہیں، محکمے بہتر ہوں گے تب ہی عوام کی بہتری ہوگی، سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت، تعلیم کے لیے غیر معمولی وسائل مختص کیے جائیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں سرفراز بگٹی نے پاکستان ہاؤس بیکڑ میں عوامی وفود سے ملاقات کی، مقامی عمائدین، عوام کی بڑی تعداد نے وزیراعلیٰ کو عید کی مبارکباد دی اور مسائل سے آگاہ کیا۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ گورننس کی بہتری سےعوامی مسائل کاحل ممکن ہے، محدود دستیاب وسائل بھی بد عنوانیوں کی نظر ہو جاتے ہیں، محکمے بہتر ہوں گے تب ہی عوام کی بہتری ہوگی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہر شعبے میں اصلاحات لا رہے ہیں، سخت فیصلے لینے ہوں گے، بجٹ میں عوام کی بہبود کو مدنظر رکھا جائے گا۔

اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتیوں کو حادثہ، 11 افراد ہلاک، 26 بچے لاپتا

ملک کو آگے جانا ہے تو سب کچھ پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنا پڑے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کلین اسلام آباد کیلئے شہریوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیا، محسن نقوی