کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: اپنے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاپوانیوگنی کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاپوانیوگنی کی ٹیم 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 13ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے آخری اور الواداعی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاپوانیوگنی کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دونوں ٹیمیں پہلے ہی میگا ایونٹ کے سپر ایٹ مرحلے سے باہر ہوچکی ہیں۔

تاروبا میں کھیلے گئے میچ کا آغاز بارش کی وجہ سے تاخیر سے ہوا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاپوانیوگنی کی ٹیم 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

لوکی فرگوسن نے تاریخ رقم کرتے ہوئے چار اوورز میں بغیر کوئی رن دیے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹرینٹ بولٹ، ٹِم ساؤتھی اور ایش سوڈھی نے 2، 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 13ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ڈیون کونوے 35 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتان کین ولیمسن 18 اور ڈیرل مچل 19 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔