پاکستان

عیدالاضحیٰ پر ملک بھر میں 68 لاکھ جانوروں کی قربانی ہوگی، ٹینرز ایسوسی ایشن

تخمینے کے مطابق عید قربان پر 33 لاکھ بکرے، 28 لاکھ گائے، پونے 4 لاکھ دنبے، ڈیڑھ لاکھ بھینسیں اور 99 ہزار اونٹ قربان ہوں گے۔

عیدالاضحیٰ پر ملک بھر میں 68 لاکھ کے لگ بھگ جانوروں کی قربانی کی جائے گی۔

پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے تخمینے کے مطابق عید قربان پر 33 لاکھ بکرے، 28 لاکھ گائے، پونے 4 لاکھ دنبے، ڈیڑھ لاکھ بھینسیں اور 99 ہزار اونٹ قربان ہوں گے۔

ان 68 لاکھ جانوروں کی کھالیں تقریباً 6 ارب روپے کی ہوں گی۔