پاکستان

ایم کیو ایم کی سیاسی و حکومتی معاملات پر مذاکرات کیلئے 4 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

کنوینر خالد مقبول صدیقی نے مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق اور فیصل سبزواری پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سیاسی و حکومتی معاملات پر مذاکرات کے لیے 4 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق بہادر آباد کراچی میں واقع ایم کیو ایم کے مرکز میں ہونے والے اجلاس میں کنوینر خالد مقبول صدیقی نے مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق اور فیصل سبزواری پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق پارلیمانی کمیٹی حکومتی اور سیاسی قائدین سے مختلف مسائل اور معاملات پر ملاقاتیں اور مذاکرات کرے گی۔