پاکستان

جائیدادوں کی دستاویزات کی تصدیق کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں لینڈ رجسٹریشن سسٹم قائم

سسٹم کی تنصیب کے بعد سائلین کو عدالت میں جمع کرائی جانے والی دستاویزات کی تصدیق کے لیے ریونیو ڈپارٹمنٹ کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے، ضمانت پر رہا ہونے والے قیدیوں کی مشکلات کم ہوجائیں گی۔

سندھ ہائی کورٹ میں جائیدادوں کی دستاویزات کی تصدیق کے لیے محکمہ ریونیو کے اشتراک سے لینڈ رجسٹریشن سسٹم قائم کردیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے لینڈ رجسٹریشن سسٹم کا افتتاح کیا۔

سسٹم کے تحت سائلین کو عدالت میں جمع کرائی جانے والی دستاویزات کی تصدیق کے لیے ریونیو ڈپارٹمنٹ کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے، ضمانت کی دستاویزات کی فوری تصدیق سے ضمانت پر رہا ہونے والے قیدیوں کی مشکلات کم ہوجائیں گی۔

سندھ کا ترقیاتی بجٹ باقی صوبوں کے مقابلے میں زیادہ ہے، وزیراعلیٰ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس

ٹی 20 ورلڈکپ: جنوبی افریقہ نیپال کے خلاف اپ سیٹ شکست سے بچ گیا

یشما گل کو کیا ہوا تھا؟ انہوں نے سرجری کیوں کروائی تھی؟ اداکارہ نے بتادیا