پاکستان

کراچی: لوٹ مار کیس میں گرفتار ڈی ایس پی، بیٹا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ملزمان سے کیس کے حوالے سے مزید تفتیش کرنی ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے، واردات کی رپورٹ میں نامزد ایک ملزم تاحال مفرور ہے، اسے بھی گرفتار کرنا ہے، تفتیشی افسر

کراچی کی عدالت نے گلشن اقبال میں پان کی دکان پر لوٹ مار کرنے کے کیس میں گرفتار ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) ظفر اور اس کے بیٹے شیخ کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق جوڈیشنل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں تفتیشی افسر نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان سے کیس کے حوالے سے مزید تفتیش کرنی ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

تفتیشی افسر مزید کہا کہ واردات کی رپورٹ میں نامزد ایک ملزم تاحال مفرور ہے، اسے بھی گرفتار کرنا ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یشما گل کو کیا ہوا تھا؟ انہوں نے سرجری کیوں کروائی تھی؟ اداکارہ نے بتادیا

ٹی 20 ورلڈکپ: جنوبی افریقہ نیپال کے خلاف اپ سیٹ شکست سے بچ گیا

سندھ کا ترقیاتی بجٹ باقی صوبوں کے مقابلے میں زیادہ ہے، وزیراعلیٰ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس