پاکستان

کمشنر کراچی نے دو ماہ کیلئے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی

سمندر میں طغیانی اور بلند لہروں کی وجہ سے کمشنر کراچی نے 14 جون سے 13 اگست تک سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

کمشنر کراچی نے دو ماہ کے لیے سمندر پر نہانے پر پابندی عائد کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق سمندر میں طغیانی اور بلند لہروں کی وجہ سے کمشنر کراچی نے دو ماہ کے لیے ساحل سمندر پر نہانے پر پابندی عائد کردی۔

اس پابندی کا اطلاق 14 جون سے 13 اگست تک ہوگا۔

کمشنر کراچی نے پابندی کی خلاف ورزی پر پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ سمندر میں جون اور جولائی کے مہینے میں اونچی اونچی لہریں بلند ہوتی ہیں اور اس دوران اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد ساحل سمندر کا رخ کرتی ہے۔

حکومت کی جانب سے اعلانات اور پولیس کی جانب سے سختی کے باوجود شہری سمندر میں نہانے سے باز نہیں آتے اور بلند و بالا موجودں کی نذر ہو کر اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں۔