لائف اسٹائل

عائشہ عمر انسٹاگرام سے قبل شوٹنگ کے لیے اچھا وقت دیتی تھیں، محمود اسلم

انسٹاگرام نے اداکاروں کا دماغ خراب کردیا ہے، ہمارے ڈرامے کے بیڑے غرق ہونے کا اصل سبب بھی یہی ہے، اداکار

سینیئر اداکار محمود اسلم نے کہا ہے کہ انسٹاگرام نے اداکاروں کا دماغ خراب کردیا ہے، عائشہ عمر بھی انسٹاگرام سے قبل ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے اچھا وقت دیتی تھیں۔

محمود اسلم نے حال ہی میں ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام میں انہوں نے اپنے، عائشہ عمر، حنا دلپذیر اور نبیل ظفر کے ڈرامے بلبلے پر بھی کھل کر بات کی اور بتایا کہ ان کے ڈرامے کو 14 سال مکمل ہوچکے اور ان کا ڈراما ورلڈ ریکارڈ کے لیے بھی اہل ہے۔

انہوں نے پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ لیکن اب اداکاروں کے رجحانات تبدیل ہو رہے ہیں اور ان کے ڈرامے کا بھی بیڑا غرق ہو رہا ہے۔

محمود اسلم کا کہنا تھا کہ انسٹاگرام نے اداکاروں کا دماغ خراب کردیا ہے جب کہ ان کے ان کے خیال میں ان کے ڈرامے کے بیڑے غرق ہونے کا اصل سبب بھی یہی ہے۔

انہوں نے اسی معاملے پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ ڈرامے میں کام کرنے والے تمام اداکاروں کے انسٹاگرام پر فالوورز زیادہ ہیں لیکن عائشہ عمر کے سب سے زیادہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب اسی وجہ سے عائشہ عمر انسٹاگرام کی جانب زیادہ متوجہ ہوگئی ہیں، ان کا اپنا چینل ہے، اس کے لیے وہ کام کرتی ہیں۔

محمود اسلم کے مطابق پھر عائشہ عمر نے کپڑوں اور میک اپ کا برانڈ بھی متعارف کرا رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عائشہ عمر کام تو اب بھی کرتی ہیں اور جو کام کا وعدہ کرتی ہیں، اسے نبھاتی بھی ہیں لیکن اب ان کی کچھ توجہ ڈراموں سے کم ہوگئی ہے۔

محمود اسلم کا کہنا تھا کہ شروع میں ایسا نہیں ہوتا تھا، ڈرامے کے آغاز میں بہت ہی اچھے اور عمدہ طریقے سے کام ہوتا تھا۔

ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اب کچھ کر بھی نہیں سکتے، ان کے کردار کو ڈرامے سے نکالا بھی نہیں جا سکتا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ بلبلے ڈرامے کے چاروں کرداروں میں سے اب کسی کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا، تاہم دنیا میں ہر مسئلے کا حل موجود ہوتا ہے لیکن کرداروں کو تبدیل کرنا آسان نہیں ہوگا۔

گزر بسر کے لیے ’بُلبلے‘ بنایا، جسے ڈیڑھ لاکھ روپے میں بیچا، نبیل ظفر

’بلبلے‘ کے نئے سیزن کی سب سے خاص بات کیا ہوگی؟

’مومو‘ کے کردار کو کہیں دوسری جگہ پرفارم نہ کرنے کی پابند ہوں، حنا دلپزیر