پاکستان

پنجاب کا ہر شہری کتنا مقروض ہے، تفصیلات سامنے آگئیں

پنجاب کی آبادی تقریباً 12 کروڑ 77 لاکھ سے زائد ہے، پنجاب کا ہر شہری لگ بھگ 13 ہزار 200 روپے کا مقروض ہے، بجٹ دستاویزات

پنجاب کی ساڑھے 12 کروڑ سے زائد آبادی کا ہر شہری کتنا مقروض ہے، بجٹ دستاویزات میں تفصیلات سامنے آ گئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ‏حکومت پنجاب جون 2024 کے اختتام پر ایک ہزار 685 ارب روپے کی مقروض ہو گی، اس وقت پنجاب کی آبادی تقریباً 12 کروڑ 77 لاکھ سے زائد ہے، پنجاب کا ہر شہری لگ بھگ 13 ہزار 200 روپے کا مقروض ہے۔

حکومت پنجاب عالمی بینک کی 3.5 ارب ڈالر کی مقروض ہے جبکہ اسے ایشین ڈیولپمنٹ بینک کا 1.29 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں، اس کے علاوہ حکومت پنجاب چین کی 1.39 ارب ڈالر کی مقروض ہے۔

پنجاب کے قرضوں کا 25 فیصد زراعت اور لائیوسٹاک کے منصوبوں پر خرچ کیا گیا جبکہ ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبے میں اخراجات 21.6 فیصد رہے۔

اسی طرح تعلیم کے منصوبوں پر مجموعی قرض کا 20 فیصد خرچ کیا گیا جبکہ صحت کے شعبہ میں 4 فیصد قرضوں میں سے استعمال کیا گیا۔

ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان سپر ایٹ میں جائے گا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

قیدی نمبر 804 کا ڈومیسائل اتنا کمزور نہیں کہ وہ باہر نہ آ سکے، خالد مقبول صدیقی

پاکستان کا بجٹ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے مذاکرات میں معاون ہوگا، موڈیز