پاکستان

پنجاب حکومت نے کل تاریخی بجٹ پیش کیا ہے، مریم اورنگزیب

وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز پچھلے 3 ماہ میں محنت کر کے معیشت کی سمت درست کر رہی ہیں، صوبائی وزیر کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے پنجاب حکومت نے کل تاریخی بجٹ پیش کیا ہے۔

لاہور میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز پچھلے 3 ماہ میں محنت کر کے معیشت کی سمت درست کر رہی ہیں، کل پیش ہونے والا بجٹ ٹیکس فری بجٹ تھا، پنجاب حکومت نےعوام دوست بجٹ پیش کیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ بجٹ کیش بیک بجٹ ہے، یہ پچھلے ادوار کی طرح نہیں ہے، اس کے اندر کو اہم ہے جو وزیر اعلی پنجاب کی ترجیح میں شامل ہے وہ صحت اور تعلیم ہے، مریم نواز نے صحت کے شعبے میں کلینک آن وہیلز کا افتتاح کیا، اب تک 6 لاکھ 60 ہزار لوگ اس سے مستفید ہوچکے ہیں، صحت میں 473 ارب سے 539 ارب بجٹ کو بڑھایا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ہم نے پچھلی حکومتوں کی تختیاں اتار کر اپنی تختیاں نہیں لگائیں، وزیر اعلی نے تمام منصوبوں کو فنڈ کر کے انہیں مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے، تعلیم کے شعبے میں بھی 595 ارب سے بڑھا کر 670 ارب اضافہ کیا گیا ہے، بچوں کی تعلیم پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ زراعت میں بھی کافی کام دیا گیا ہے، اس میں 10 ارب لکا لون فری کسان کارڈ اسکیم شروع کی گئی ہے، لائیو اسٹاک کے فارمرز کے لیے بھی لون اسکیم کارڈ شروع کیا جارہا ہے 2 ارب کی فنڈنگ سے، سیڈ کی پروموشن کے لیے بھی بجٹ میں رقم رکھی گئی، وزیر اعلی کی یہ ترجیح ہے کہ سولڈ ویسٹ منجمنٹ کا منصوبہ لایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ وائلڈ لائف اور فشریز میں اضافہ ہوا ہے، شرمپ فارمنگ اور آیکوا کلچر میں فارمرز کو انسینٹو دیے جارہے ہیں تاکہ اس کو فروغ ملے، پہلی دفعہ اسموگ سے پاک پنجاب کا ایک منصوبہ تمام سیکٹرز کے ساتھ مل کر بنایا گیا ہے اور اس پر 2 ماہ سے عمل جاری ہے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ 1 سے 16 گریڈ والے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور 17 سے 22 گریڈ کی 20 فیصد اور پینشن میں 15 فیصد اضافے کی ہم نے منظوری دی، کم سے کم تنخواہ کو 37 ہزار کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے لیے ہیتھ انشورنس اور ویلفیئر فند قائم کیا گیا ہے ایک ارب کی فندنگ کے ساتھ، کلچر اور انفارمیشن کو بھی 4 سے 10 ارب تک دیا گیا ہے، انسانی حقوق اور اقلیت کی مد میں 2 سے 5.5 ارب تک اضافہ کیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وویمن ڈیولپمنٹ ایک سے 2 ارب کردیا گیا ہے، اس میں گاؤں میں بیٹھی لڑکیوں کو اسکل سکاھئی جائیں گی، کھیل میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، فیملی پلاننگ کی مد میں 13 سے 16.5 ارب روپے اضافہ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس بجٹ میں کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے، پچھلے دنوں سے وفاق اور پنجاب کے بجٹس پر تنقید ہورہی ہے، مگر ہم نے درست فیصلےکر کے ہی ملک کوڈیفالٹ سے بچایا ہے۔

لاہور: اپوزیشن کے احتجاج کے دوران پنجاب کا 5 ہزار 446 ارب کا ’ٹیکس فری‘ بجٹ 25-2024 پیش

مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد تک کا اضافہ

خام مال پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد، ادویات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان