کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کو 25 رنز سے شکست دے دی

160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنا سکی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 27ویں میچ میں بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کو 25 رنز سے شکست دے دی۔

کنگز ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔

شکیب الحسن نے 64 اور تنزید حسن نے 35 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

نیدرلینڈز کی جانب سے آریان دت اور پال وین نے 2، 2 اور ٹم پرینگل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنا سکی۔

ڈچ بلے باز سائے برنڈ 33 اور وکرم جیت سنگھ 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بنگلہ دیش کے رشاد حسین نے 3 اور تسکین احمد نے 2 جبکہ مستفیض الرحمٰن، تنظیم حسن اور محموداللہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کیں۔

شاندار بلے بازی پر شکیب الحسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔