پاکستان

سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے معاملے پر پی ٹی آئی اختلافات کا شکار

اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کو اعتماد میں لیے بغیر داخلہ کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے، سینیٹر محسن عزیز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے معاملے پر اختلافات کا شکار ہوگئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے سینیٹر محسن عزیز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کو اعتماد میں لیے بغیر داخلہ کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔

انہوں نے گلہ کیا کہ سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کے لیے ان کے نام کی منظوری دی گئی لیکن سینیٹر فیصل سلیم کو چیئرمین منتخب کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ سے ملاقات میں تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔