پاکستان

فیصل آباد: کرنٹ لگنے سے ڈسپوزل اسٹیشن کے 4 ملازمین سمیت 5 افراد جاں بحق

مرنے والے 4 افراد ڈجکوٹ ڈسپوزل اسٹیشن کے ملازم تھے جو کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ڈسپوزل میں گرے جبکہ ملازمین کو بچانے کی کوشش میں ایک رضاکار بھی زندگی کی بازی ہار گیا۔

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں کرنٹ لگنے سے 5 ملازم افرد جاں بحق ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق مہلک واقعہ فیصل آباد کے ڈجکوٹ ڈسپوزل اسٹیشن میں پیش آیا، ریسکیو حکام نے بتایا کہ ڈسپوزل اسٹیشن کی موٹر میں کرنٹ آنے سے حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق اسٹیشن کے4ملازم کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ڈسپوزل میں گرے جو جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے کہا کہ ملازمین کو بچانے کی کوشش میں ایک رضاکار بھی کرنٹ لگنےسے زندگی کی بازی ہار گیا۔

وزیر اعظم مولانا فضل الرحمٰن کو منانے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے

ٹی 20 ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سپر ایٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا

مقبول فلم عاشقی کے گانے پاکستانی گانوں کی کاپی تھے، بھارتی موسیقار کا اعتراف