پاکستان

بجٹ 25-2024: فاٹا، پاٹا کو دی گئی ٹیکس چھوٹ کا بتدریج خاتمے کی تجویز

بجٹ میں فاٹا اور پاٹا کے رہائشیوں کو انکم ٹیکس سے چھوٹ ایک سال کے لیے بڑھائی جارہی ہے۔

مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں 2018 میں فاٹا اور پاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد دی جانے والی ٹیکس چھوٹ کو بتدریج ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ان علاقوں کو انضمام کے وقت 5 سال کی ٹیکس چھوٹ دی گئی تھی جو 30 جون 2023 میں ختم ہوگئی تھی اور اس میں ایک سال کا اضافہ کیا گیا تھا، تاہم اس بجٹ میں ان علاقوں کو دی گئی چھوٹ بتدریج ختم کی جارہی ہے تاکہ ان کو قومی معاشی دھارے میں لایا جاسکے۔

مزید براں بجٹ میں فاٹا اور پاٹا کے رہائشیوں کو انکم ٹیکس سے چھوٹ ایک سال کے لیے بڑھائی جارہی ہے۔

بجٹ 25-2024: سیکیورٹیز، رئیل اسٹیٹ پر کیپیٹل گینز میں ترمیم

بجٹ 25-2024: حکومتی خالص آمدنی 9 ہزار 119 ارب، 9 ہزار 775 ارب سود کی ادائیگی کی جائے گی

خیبرپختونخوا میں پہلی بار ہیلی کاپٹر سیاحت سروس کا آغاز