پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اکثریت نے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے حق میں کی رائے دی، ذرائع
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اکثریت نے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے حق میں کی رائے دی۔
اس کے بعد پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا اور پیپلزپارٹی بجٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوگی۔