پاکستان

بحریہ ٹاؤن: من مانی قیمتوں پر بجلی فروخت کرنے کا کیس، وفاقی حکومت و دیگر کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔
|

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں کی بغیر لائسنس من مانے قیمتوں پر بجلی کی فروخت پر بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کے خلاف مقدمے میں وفاقی حکومت، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)، اور بحریہ ٹاؤن کو نوٹس جاری کردے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی، بحریہ ٹاؤن کے رہائشی طاہر نہاد باجوہ و دیگر کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بحریہ ٹاؤن 4 سال سے بغیر لائسنس کے وہاں کے رہائشیوں کو بجلی من مانے قیمتوں پر فروخت کررہے ہیں، بحریہ ٹاؤن انتظامیہ رہائشیوں کو مہنگی قیمتوں پر بجلی فروخت کررہے ہیں۔

بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے کہا کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی بحریہ ٹاؤن کو بجلی بل ہی نہیں بیجھتے،بغیر لائسنس بجلی کی فروخت سے وفاقی خزانے سمیت وہاں کے رہائشیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست گزاروں کے شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت عید کے بعد پہلے ہفتے تک کے لیے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ 12 مئی کو بحریہ ٹاؤن کے مکینوں نے بجلی کے بے تحاشا بلوں اور مختلف چارجز میں غیر مجاز اضافے کے خلاف فیز VIII میں احتجاج کیا تھا۔

اس موقع پر طاہر نہاد باجوہ نے کہا کہ سوسائٹی انتظامیہ کو بجلی کے اضافی بلوں اور تجاوزات سے متعلق مسائل کو حل کرنا چاہیے، رہائشیوں نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے جاری کردہ بجلی اور دیکھ بھال کے بلوں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

طاہر نہاد نے بتایا کہ بائیکاٹ کال کے جواب میں سوسائٹی نے رہائشیوں کو وارننگ لیٹر جاری کردیے۔

بعد ازاں بحریہ ٹاؤن کے لینڈ اینڈ بلڈنگ ڈائریکٹر طاہر بٹ احتجاجی مقام پر پہنچے تھے اور انہوں نے شرکا کو ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے، تاہم، بعد میں طاہر باجوہ نے الزام لگایا کہ سوسائٹی انتظامیہ نے ان کے اور دیگر رہائشیوں کے گھروں کے سامنے سڑک کھود کر ان کے بجلی کے کنکشن کاٹ دیے۔

ملکی قرض 675 کھرب روپے تک جا پہنچا

خاور مانیکا پر حملے کا مقدمہ: پی ٹی آئی وکلا کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

پاکستان میں 45 لاکھ نوجوان بے روزگار ہیں، اکنامک سروے