پاکستان

مکران: لاپتا طالب علم کی بازیابی کیلئے مظاہرین نے کوئٹہ تربت شاہراہ بلاک کردی

فاروق بلوچ سمیت 5 طالب علم 28 مئی کو کوئٹہ کے ایک علاقے سے لاپتا ہوئے، تاہم دیگر 4 طلبہ گھر واپس آچکے ہیں لیکن فاروق تاحال لاپتا ہیں، اہل خانہ

لاپتا طالب علم کے اہل خانہ نے رشتہ داروں اور سول سوسائٹی کے اراکین کے ساتھ مل کر احتجاجاً نیشنل ہائی وے بلاک کر دی جس سے منگل کو مکران کے علاقے کیچ میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق لاپتا طالب علم کے اہل خانہ نے بتایا کہ فاروق بلوچ سمیت 5 طالب علم 28 مئی کو کوئٹہ کے ایک علاقے سے لاپتا ہوئے، جہاں وہ زیر تعلیم تھے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر 4 طلبہ گھر واپس آچکے ہیں لیکن فاروق بلوچ تاحال لاپتا ہیں، اور ان کے اہل خانہ ان کے ٹھکانے سے لاعلم ہیں۔

طالب علم کے اہل خانہ، رشتہ داروں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے فاروق بلوچ کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع کیچ کے علاقے تاجبان میں کوئٹہ تربت قومی شاہراہ بلاک کر دی۔

لاپتا طالب علم کی والدہ نے مطالبہ کیا ہے کہ میرے بیٹے کو بازیاب کرایا جائے جو گزشتہ 14 دن سے لاپتا ہے، انہوں نے کہا کہ جب تک ان کا بیٹا نہیں مل جاتا، ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔

بلوچستان: تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ، 28 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں لاپتا افراد کے اہل خانہ کا احتجاجی مظاہرہ

بلوچستان: پاک۔ایران سرحد پر تجارت کی بندش کے خلاف مظاہرہ