پاکستان

وزیراعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، اتحادی جماعتوں کی شمولیت متوقع

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں صدر آصف زرداری سے بھی ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا جہاں کابینہ میں اتحادی جماعتوں کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں صدر آصف زرداری سے بھی ملاقات کی ہے۔

وفاقی کابینہ میں اتحادی جماعتوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کابینہ میں شامل ہونے کا فیصلہ آئندہ ایک دو روز میں کرے گی جبکہ ایم کیو ایم۔پاکستان سے ایک دو وزرا مزید حلف اٹھائیں گے۔

اس کے علاوہ بلوچستان سے بھی کابینہ میں نمائندگی شامل کی جائے گی۔