پاکستان

لاہور: باپ کے تشدد سے زخمی زیر علاج کمسن بچہ دم توڑ گیا

3 سالہ عریشمان کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے، متوفی کا والد پولیس کی تحویل میں ہے، لاہور پولیس

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں باپ کے تشدد سے زخمی ہونے والا کمسن بچہ دم توڑ گیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے سبزہ زار میں پیش آیا جہاں سفاک سگے باپ نے اپنے 3 سالہ بیٹے عریشمان پر بہیمانہ تشدد کیا تھا۔

لاہور پولیس نے بتایا کہ والد کی جانب سے تشدد کیے جانے کے بعد بچہ ہسپتال میں زیرعلاج تھا۔

پولیس نے بتایا کہ عریشمان کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے، متوفی کا والد پولیس کی تحویل میں ہے۔

لاہور پولیس نے متوفی بچے کے والد کو ذہنی مریض قرار دیا تھا۔

اے آر رحمٰن کے ساتھ رابطہ کرکے ان کے ساتھ کام کرنے میں 7 سال لگے، شیراز اپل

کیا کینیڈا آج ٹی 20ورلڈکپ میں پاکستانی مہم کا خاتمہ کرسکتا ہے؟

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالرز فنڈنگ کی منظوری دے دی