پاکستان

گوجرانوالہ: قومی کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر شہری عدالت پہنچ گیا

ہمارے کھلاڑی اپنی ذات اور پیسے کے لیے کھیلتے ہیں، پاکستان کی عزت کا خیال نہیں کرتے، درخواست کا متن
|

گوجرانوالہ میں قومی کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر شہری نے عدالت سے رجوع کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق شہری منظور قادر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، ٹیم ممبران اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کے خلاف گوجرانوالہ کی مقامی عدالت میں پٹیشن دائر کردی۔

پٹیشن میں سیکریٹری داخلہ، مینجر اور کوچ قومی کرکٹ ٹیم، چیف سلیکٹر، سٹی پولیس افسر (سی پی او) گوجرانوالہ کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

پٹیشن میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ٹیم پر پابندی عائد کی جائے، سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کیا جائے اور پی سی بی اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں، کرکٹ پر سالانہ اربوں روپے خرچ ہورہے ہیں جو پاکستان عوام کے ساتھ ظلم ہے۔

درخواستگزار کے مطابق ہمارے کھلاڑی اپنی ذات اور پیسے کے لیے کھیلتے ہیں، پاکستان کی عزت کا خیال نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے گرین شرٹس کو یقینی فتح سے محروم کردیا اور 120 رنز کے ہدف کے کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے ایونٹ میں لاگاتار دوسری کامیابی حاصل کر لی تھی۔

بھارت کے جسپریت بمراہ کو 14 رنز کے عوض تین وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

اس سے قبل جون 7 کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ ’اے‘ کے میچ میں نوآموز امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں 5 رنز سے شکست دے دی تھی۔

’شرم ناک: دنیا میں تمہاری کوئی اوقات نہیں‘ شوبز شخصیات کرکٹ ٹیم کی شکست پر برہم

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں ٹربیونل جج تبدیل کرنے کی منظوری دے دی

حکومت کو لاپتا شہری کے والد کو 30 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم