پاکستان

کراچی: پیپلز پارٹی ہتک عزت قانون کی منظوری کاحصہ نہیں بنی، شرجیل میمن

پیپلز پارٹی سب سے زیادہ میڈیا ٹرائل کا نشانہ بنی، اس کی ساکھ کومیڈیا ٹرائل سےخراب کرنے کی کوشش کی گئی، ہماری پارٹی کے گورنر نے ہتک عزت قانون کو منظور نہیں کیا، سینئر وزیر سندھ

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سب سے زیادہ میڈیا ٹرائل کا نشانہ بنی، پیپلز پارٹی ہتک عزت قانون کی منظوری کاحصہ نہیں بنی، پیپلز پارٹی کے گورنر نے بھی قانون کو منظور نہیں کیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی میڈیا اور صحافیوں کے لیے کام کرتی ہے، نصر اللہ گڈانی پر گولیاں چلائی گئیں تو فوری طور پر پولیس پہنچی، ہم شہید صحافی کے بھائی کو ایک کروڑ روپے کا چیک دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحافی کے قتل میں ملوث ملزمان سے موٹر سائیکل، اسلحہ، گولیوں کے خول، موبائل فون ملے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سب سے زیادہ میڈیا ٹرائل کا نشانہ بنی، پیپلز پارٹی ہتک عزت قانون کی منظوری کاحصہ نہیں بنی، پیپلز پارٹی کے گورنر نے بھی قانون کو منظور نہیں کیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی ساکھ کومیڈیاٹرائل سےخراب کرنے کی کوشش کی گئی،منشیات فروش اپنی خیر منائیں، توبہ نہ کی تو انجام عبرتناک ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹیم کو چھوٹی نہیں بڑی سرجری کی ضرورت ہے، محسن نقوی

کم عمری کی وجہ سے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کیا تھا، سونیا حسین

کیا ملک میں شرحِ افراط زر میں نمایاں کمی بلند شرحِ سود کی وجہ سے ہوئی؟