پاکستان

اہم معاشی اہداف کے حصول کیلئے حکومت نے 5 سالہ پلان تیار کرلیا

پاکستان 2018 سے 5 سالہ پلان کے بغیرچل رہا ہے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن)، اور سابقہ اتحادی حکومت 5 سالہ پلان تیار کرنے میں ناکام رہیں تھیں، ذرائع کا دعویٰ

وفاقی حکومت نے اہم معاشی اہداف کے تعین کے لیے 5 سالہ 2024 تا 2029 پلان تیار کرلیا جسے منظوری کے لیے کل قومی اقتصادی کونسل میں کیا جائےگا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ 5 سالہ پلان طویل بنیادوں پر معاشی منصوبہ بندی کے لیے تیار کیا گیا ہے، وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس پلان کو منظور کرانےکا فیصلہ کیا ہے۔

پلان کی منظوری وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کے کل ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 سالہ پلان کے تحت اہم معاشی اہداف کا تعین کیاجائے گا، میکرواکنامک فریم ورک، توانائی، توازن ادائیگی، ترقیاتی بجٹ، خوراک و زراعت، آبادی، غربت اور گورننس اصلاحات پلان کا حصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان 2018 سے 5 سالہ پلان کے بغیرچل رہا ہے کیونکہ مسلم لیگ (ن)، پاکستان تحریک انصاف اور سابقہ اتحادی حکومت 5 سالہ پلان تیار کرنے میں ناکام رہیں تھیں۔

کراچی:بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث گینگ کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

ٹی20 ورلڈکپ کا سب سے بڑا ٹاکرا: روایتی حریف پاکستان، بھارت کچھ دیر بعد مدمقابل ہوں گے

کم عمری کی وجہ سے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کیا تھا، سونیا حسین