پاکستان

کراچی:بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث گینگ کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

گرفتار ملزم حال ہی میں جیل سے ضمانت پر رہا ہوکر آیا، ملزم نے ضمانت حاصل کرنے کے بعد نیا گینگ تشکیل دیا اور وارداتیں شروع کردیں، محکمہ انسداد دہشت گردی

کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے انٹیلی جنس ونگ نے بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ گرفتار کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ گرفتار ملزم نے گزشتہ روز بینک سے کیش لیکر نکلنے والے شہری کی اطلاع اپنے ساتھوں کو دی تھی، مخبری پر ساتھیوں نے ڈیفنس میں شہریوں کو لوٹنے کی کوشیش کی۔

بیان میں کہا گیا کہ دوران واردات پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا تھا، گرفتار ملزم چند ماہ قبل سی ٹی ڈی کے ہاتھوں کورئیر وین لوٹنے کے الزام میں گرفتار ہوا تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم حال ہی میں جیل سے ضمانت پر رہا ہوکر آیا، ملزم نے ضمانت حاصل کرنے کے بعد نیا گینگ تشکیل دیا اور وارداتیں شروع کردیں۔

کاؤٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھوں کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے، ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےعمل میں آئی۔

ٹی20 ورلڈکپ کا سب سے بڑا ٹاکرا: روایتی حریف پاکستان، بھارت کچھ دیر بعد مدمقابل ہوں گے

کم عمری کی وجہ سے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کیا تھا، سونیا حسین

17 دن پہلے وفات پانے والے بچے میں پولیو کی تصدیق، ملک میں کیسز کی تعداد 5 ہوگئی