پاکستان

اہم فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے بجٹ میں فنڈز رکھنے کی تجاویز تیار

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں گندم، گنے، چاول، دالوں اور کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں گے۔

وفاقی حکومت نے اہم فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے بجٹ میں فنڈز رکھنے کی تجاویز تیار کرلیں۔

ڈان نیوز کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں گندم، گنے، چاول، دالوں اور کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں گے۔

یکم جولائی سے شروع ہونے والے مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے 14 کروڑ روپے، گنے اور چاول کی پیداوار بڑھانے کے لیے 6، 6 کروڑ روپے، دالوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے 30 کروڑ روپے اور کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے 19 کروڑ روپے رکھنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔

زیتون کی کاشت کو کمرشل بنیادوں پر فروغ دینے کے لیے ایک ارب روپے کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔