سوات، مینگورہ اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے
ہ زلزلے کی شدت 4.5، گہرائی 188 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
سوات،مینگورہ اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق پیما مرکز نے بتایا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.5، گہرائی 188 کلو میٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
واضح رہے کہ 3 جون کو صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں پیر کی شام زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے کلفٹن، آئی آئی چندریگر روڈ اور صدر سمیت دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 22 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال مشرق میں 15 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔