پاکستان

چیف آف نیول اسٹاف کی قطری فوجی سربراہان سے ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال

سربراہ پاک بحریہ نے محمد بن غانم الغنیم نیول اکیڈمی، نیول بیس ام الحول اور قطر امیری بحریہ کے جہازوں کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے قطر کے دورہ دوران قطری افواج کے چیف آف اسٹاف اور کمانڈر قطری امیری نیول فورسز سے اہم ملاقاتیں کی جس دوران دو طرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقاتوں کے دوران دفاعی تعلقات، دو طرفہ بحری تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سربراہ پاک بحریہ نے محمد بن غانم الغنیم نیول اکیڈمی، نیول بیس ام الحول اور قطر امیری بحریہ کے جہازوں کا دورہ کیا، نیول چیف کو قطری بحریہ کی استعداد کار کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں شرکت کے ذریعے علاقائی میری ٹائم امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا، میزبان حکام نے خطے کی بحری سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نیول چیف کے دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور بحری افواج کے درمیان بالخصوص دفاعی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

شاہین سے کوہلی تک: 5 یادگار پاک – بھارت ٹاکرے

غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت ایک غیر معمولی سانحہ ہے جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا، اسحٰق ڈار

دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں تو انڈسٹری والوں نے کام دینا بند کردیا، اظفر علی