پاکستان

مردان میں خاتون غیرت کے نام پر قتل

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔

مردان میں 22 سالہ خاتون ٹیچر کو بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول قاسمی کی خاتون ٹیچر کی اسکول وین کوتازہ گرم چوک پر رکوا کر انہیں وین سے اتارا گیا اور پھر ان پر فائرنگ کی گئی۔

خاتون ٹیچرکے قتل کے بعد تھانہ حر کی پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ 9 ماه قبل خاتون ٹیچر نے کورٹ میرج کی تھی۔

کراچی: صارم برنی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد

میں انتقام کی سیاست کرنے والا بندہ نہیں، نواز شریف

سنی اتحاد کونسل نے زرتاج گل کو پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا