پاکستان

پی ٹی آئی رہنما پر حملہ: اسسٹنٹ کمشنر اور شوہر کیخلاف مقدمہ درج

مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر پشاور سمیرا صبا اور ان کے شوہر قدیر حملے میں ملوث ہیں، اے سی پشاور سمیرا صبا علی الیکشن میں ریٹرننگ افسر ( آر او) تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زمان ایڈووکیٹ پر حملے کا مقدمہ اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) پشاور سمیرا صبا اور ان کے شوہر قدیر کے خلاف درج کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر پشاور سمیرا صبا اور ان کے شوہر قدیر حملے میں ملوث ہیں، اے سی پشاور سمیرا صبا علی الیکشن میں ریٹرننگ افسر ( آر او) تھی۔

مقدمے میں دہشتگردی اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات پشاور کے صوبائی حلقے پی کے 73 کے امیدوار علی زمان ایڈووکیٹ کو نامعلوم افراد نے چاقو کے وار کر کے زخمی کردیا تھا۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سردار علی امین گنڈہ پور نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) پشاور کا دورہ کیا اور علی زمان کی عیادت کی۔

اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی رہنما پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ علی زمان جیسے کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

پاکستان کو مئی میں تاریخ کی بُلند ترین ترسیلات زر موصول

عدت نکاح کیس: بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کی درخواست دائر کردی

حکومت، یورپ کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کی جلد بحالی کیلئے پر امید