دنیا

وزیر اعظم کا چین کے تاریخی ورثے ’ٹیرا کوٹا وارئیر‘ میوزیم کا دورہ

چینی صدر شی جن پنگ کا میوزیم کے دورے کی دعوت پر شکر گزار ہوں، ہم پاکستان میں بھی ایسے تاریخی جگہوں کی بحالی کے بعد انہیں سیاحتی مقام میں تبدیل کر دیں گے ، شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کے تاریخی ورثے ٹیرا کوٹا وارئیر میوزیم کا دورہ کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اس موقع پر چین کے اعلی حکام بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں، اس کے علاوہ پاکستانی کابینہ کے اراکین بھی شہباز شریف کے ساتھ ہیں۔

دورے کے موقع پر چین کے اعلی حکام کی جانب سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی، انہوں نے مختلف یاد گاروں کا بھی جائزہ لیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے میوزیم کے مختلف حصوں کا دورہ کرتے ہوئے تاریخی ورثے کی خوبصورتی اور چینی ہنر کو سراہا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں چینی صدر شی جن پنگ کا میوزیم کے دورے کی دعوت پر شکر گزار ہوں، ہم پاکستان میں بھی ایسے تاریخی جگہوں کی بحالی کے بعد انہیں سیاحتی مقام میں تبدیل کر دیں گے

لسبیلہ کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق

9 مئی کے کرداروں کو سزا دلانے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

وزیرداخلہ کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات، امن مشنز بڑھانے پر اتفاق