پاکستان

9 مئی کے کرداروں کو سزا دلانے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

استحکام پاکستان پارٹی کے رکن شعیب صدیقی نے قرارداد میں 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ، منصوبہ سازوں اور ذمہ داران کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں سانحہ 9 مئی 2023 کے کرداروں کوسزا دلانے کے لیے قرار داد جمع ہوگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رکن شعیب صدیقی نے قرارداد جمع کروائی، قرارداد میں انہوں نے 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ، منصوبہ سازوں اور ذمہ داران کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے قرارداد میں مؤقف اپنایا کہ فوجی تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والےکسی رعایت کے مستحق نہیں، 9 مئی کا دن المناک، افسوسناک، دلخراش، نا قابل فراموش سانحہ اور سیاہ ترین باب ہے۔

شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ ریاست، ملکی سلامتی، اعلیٰ عدلیہ اور اداروں کے خلاف گھناؤنی سازش بے نقاب ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پُرتشدد فسادات کے نتیجے میں نمایاں بے امنی دیکھی گئی تھی۔

9 مئی کو مشتعل افراد کی جانب سے ملک بھر میں مختلف مقامات پر عسکری تنصیبوں پر حملے، جلاؤ گھیراؤ اور مظاہرے کیے گئے تھے، اس دوران سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

وزیرداخلہ کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات، امن مشنز بڑھانے پر اتفاق

پاناما: یونیورسٹی کیمپس میں فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک، ایک زخمی

عمران خان پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے فیصلے کےخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر