پاکستان

اسلام آباد: ٹریل فائیو میں طحہ کی موت، پولیس کو پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول

طحہ کے جسم پر کوئی گہرا زخم نہیں ہے، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ نہیں لکھی گئی۔

اسلام آباد کی مارگلہ ہائیکنگ ٹریل فائیو کے قریب کھائی سے مردہ حالت میں پائے جانے والے طالب علم طحہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طحہ کے جسم پر کوئی گہرا زخم نہیں ہے، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ نہیں لکھی گئی۔

پولیس معدے اور اندورنی اعضا کی تفصیلی رپورٹ کے انتظار میں ہے، اندرونی اعضاکی فرانزک رپورٹ میں زہریلی چیز دینے یا نا دینے کا معلوم ہوگا۔

واضح رہے کہ 27 مئی کو لاپتا ہونے والا طالبعلم اسلام آباد کی مارگلہ ہائیکنگ ٹریل فائیو کے قریب ایک کھائی میں مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق طالبعلم کی لاش کی نشاندہی محکمہ جنگلات کے لوگوں نے کی، طالبعلم کی لاش ایک گہری کھائی میں سے ملی۔

29 مئی اسلام آباد کی مارگلہ ہائیکنگ ٹریل فائیو کے قریب کھائی سے مردہ حالت میں پائے جانے والے طالب علم کے کیس میں انویسٹی گیشن ٹیم نے طحہ کے پانچوں دوستوں کے بیانات قلمبند کر لیے تھے۔

بجٹ سے قبل ہفتہ وار مہنگائی بڑھ گئی

سابق وزیراعظم عمران خان کو سیل میں بندکرکے عوام کی تضحیک کی جا رہی ہے، علی محمد خان

بھارت: نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کا اجلاس، مودی کو باضابطہ لیڈر منتخب کیا جائے گا