عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد اورا رکان کل بروز جمعہ عیدالاضحٰی کا چاند نظر آنے کا اعلان کریں گے۔
ملک میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل7 جون کو منعقد ہوگا۔
ڈان نیوز کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد اورا رکان کل بروز جمعہ عیدالاضحٰی کا چاند نظر آنےکا اعلان کریں گے۔
ملک بھرکی طرح چاروں صوبائی دارالحکومت میں بھی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا۔
قبل ازیں یہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ جمعہ 7 جون کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔
اگر کل(جمعہ کو) ذی الحج کا چاند نظر آگیا تو پاکستان میں عیدالاضحٰی 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔ تاہم کل چاند کی رویت نہ ہوئی تو ملک میں بقرعید 18 جون بروز منگل کو ہوگی۔